جمعرات 15 جنوری 2026 - 10:45
ہندوستان: جموں کشمیر میں ایران کی حمایت میں مظاہرے

حوزہ/ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مختلف شعبہ ہائ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سڑک پر نکل کر ایران مخالف ٹرمپ کی دھمکیوں پر زبردست احتجاج کیا -

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سرینگر کے شہریوں نے، ایران میں مٹھی بھر ایران دشمن ایجنٹوں کی امریکہ کی طرف سے حمایت پر شدید احتجاج کیا ہے-

مظاہرین نے مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ٹرمپ کی طرف سے ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کے خلاف اپنی آواز بلند کریں-

مظاہرین نے کہا کہ ایرانی عوام اس بار بھی دشمنوں کے جابرانہ اور ظالمانہ اقدامات کا بھرپور جواب دیں گے جس طرح سے انہوں نے اب تک دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنایا ہے -

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی طرح بہت سے ملکوں کے سربراہوں ، اداروں اور تنظیموں نے گذشتہ چند روز کے دوران ایران میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے سازشی اقدامات اور ایرانی عوام کے خلاف دہشت گردوں کو ایران میں داخل کرنے کی مذمت کی ہے -

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha